جرم وانصاف
کرنٹ لگنے سے جاں بحق بچے کے لواحقین سراپا احتجاج، لیسکو کیخلاف کارروائی کی اپیل
14 Jun 2024
14 Jun 2024
(لاہور نیوز) سنگھ پورہ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق بچے کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔
لواحقین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے لیسکو حکام کیخلاف ایکشن لینے کی اپیل کر دی۔
سنگھ پورہ میں کرنٹ لگنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ گجر پورہ میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق واقعہ واپڈا اہلکاروں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
لواحقین کا کہنا ہے بچہ گلی میں لگے کھمبے کے پاس سے گزر رہا تھا کہ کرنٹ کا جھٹکا لگا اور دم توڑ گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق متعدد بار بجلی کی ننگی تاروں اور کھمبے کی خطرناک صورتحال بارے حکام کو آگاہ کیا، کرنٹ لگنے سے کئی جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے ہمیں انصاف چاہئے۔