14 Jun 2024
(لاہور نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے چیف جسٹسز سندھ و لاہور ہائی کورٹس کی بطور ججز سپریم کورٹ منظوری دے دی۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس نے سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کر دی، پارلیمانی کمیٹی نے ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دی گئی۔
پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی بھی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی۔
پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بھی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی گئی۔