اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.47 قیمت فروخت : 38.53
  • یورو قیمت خرید: 297.88 قیمت فروخت : 298.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.44 قیمت فروخت : 184.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.69 قیمت فروخت : 203.05
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242500 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222290 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3037 دس گرام : 2607
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ نو مئی کے مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کارروائی ملتوی

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کارروائی 26 جون تک ملتوی ہو گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، ملزموں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔

مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں۔

تھانہ نصیر آباد میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا مقدمہ ، تھانہ سرور روڈ میں شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے