14 Jun 2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ،نیاز اللہ نیازی،علی ظفر،شعیب شاہین بھی عدالت موجود تھے۔
سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،بشری بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، سماعت میں ایک گواہ کے بیان پر وکلا صفائی کی جرح مکمل ہو گئی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید 4 گواہان جرح کے لئے طلب کر لئے گئے۔
ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 22 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔