14 Jun 2024
(لاہور نیوز) بینکوں میں بزرگ شہریوں سے رقم ہتھیانے والے گینگ کا اہم سرغنہ غلام علی بہاری گرفتار ہو گیا۔
ملزم کا کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کے مختلف بینکوں میں بزرگ شہریوں سے لاکھوں روپے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، ایرانی گینگ کے اہم سرغنہ غلام علی بہاری اسلام آباد تھانہ انڈسٹریل پولیس نے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔
ملزم غلام علی بہاری بینکوں میں بزرگ شہریوں سے نوٹ سیدھے کرنے کے بہانے ہاتھ کی صفائی سے پیسے چھین لیتا تھا، تھانے میں پولیس کے سامنے بھی رقم گنتے ہاتھ کی صفائی دیکھانے کے دوران افسران چکرا گئے۔
ملزم غلام علی کیخلاف کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے متعدد تھانوں میں 25 کے قریب مقدمات درج تھے، ملزم نے مختلف مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو بھی رقم لین دین میں چونا لگایا۔