اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم کے احکامات نظرانداز، نیشنل بینک کی کھلاڑیوں کو آفس ڈیوٹی کرنے کی ہدایات

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) نیشنل بینک نے وزیراعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بنانے کے بجائے کھلاڑیوں کو آفس ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کر دیں۔

نیشنل بینک کی جانب سے کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ کھیل چھوڑیں آفس میں ڈیوٹی دیں، آفس جوائن نہ کرنے والوں کی تنخواہیں روکی جائیں گی۔

قومی کھیل ہاکی، بیڈمنٹن، سنوکر کے انٹرنیشنل و نیشنل چیمپئنز کو بھی کھیل چھوڑ کر آفس نوکری کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل بینک کی جانب سے مجموعی طور پر 41 کھلاڑیوں کو فوری طور پر آفس جوائن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے