13 Jun 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 4 کارروائیوں کےدوران324 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ، کچلاک، اسلام آباد اوراٹک میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 324کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔