(ویب ڈیسک) لاہور میں 12 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کی لاشیں برآمد ، تمام جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہو سکی، لاشوں کو مردہ خانےمنتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ لیاقت آباد ، پرانی سبزی منڈی پھاٹک کے قریب 50 سالہ شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا،گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں 45 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی، شیرا کوٹ ، بابو صابو کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش ملی،لاری اڈا میں 50 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا، بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 60 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔
مناواں کے علاقہ میں موٹر سائیکل رکشے پر سوار شخص گرمی کی شدت سے نیچے گرا اور دم توڑ گیا ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی، لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔