اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی کے باعث 40 سال کے دوران کتنے کروڑ افراد موت کا شکار ہوئے؟جانئے

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک) تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 1980 سے 2020 کے درمیان انسانی سرگرمیوں کے سبب ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث عالمی سطح پر 13 کروڑ 50 لاکھ اموات واقع ہوئی ہیں۔

محققین کے مطابق موسم کی کیفیات نے آلودہ ذرات کی مقدار ہوا میں بڑھا کر ان کے اثرات کو بدتر کر دیا ہے،پارٹیکیولیٹ میٹر 2.5 یا پی ایم 2.5 نامی باریک ذرات جب سانس کے ذریعے انسانی جسم میں جاتے ہیں تو صحت کے لیے انتہائی نقصان کا سبب بنتے ہیں کیونکہ انتہائی باریک ہونے کی وجہ سے یہ باآسانی خون میں شامل ہوسکتے ہیں۔یہ ذرات گاڑیوں اور صنعتوں سے ہونے والے اخراج کے علاوہ قدرتی اسباب جیسے کہ آگ اور ریت کے طوفان کے نتیجے میں ماحول کا حصہ بنتے ہیں۔

تحقیق کے متعلق دیے جانے والے بیان میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ 1980 تا 2020 یہ باریک ذرات اندازاً 13 کروڑ 50 لاکھ قبل از وقت اموات کا سبب بنے ہیں ۔تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فالج، دل اور پھیپھڑوں کے مرض اور کینسر سمیت ایسی بیماریاں جن کو روکا یا جن کا علاج کیا جاسکتا ہے، کی وجہ سے متوقع عمر سے پہلے ہی موت واقع ہورہی ہے۔تحقیق کے مطابق موسم کے طرز سے اموات میں 14 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے