اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں: فیصل قریشی

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بہت زیادہ مقبول ہیں اورلوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

فیصل قریشی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں، مجھے ایک مشہور بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے ‘میری ذات ذرہ بے نشاں’ اور ‘ہم سفر’ دکھائے جاتے تھے تو سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔

اداکار نے ایوارڈ شوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوارڈزعوام کی مرضی اور پسند سے نہیں دیئے جانے چاہئیں، جس کی سوشل میڈیا پر فالوونگ زیادہ ہو اسے ایوارڈ دینا درست طریقہ کار نہیں، ایوارڈ فیلڈ کے ماہرین کی رائے اور فیصلے کے مطابق دیئے جانے چاہئیں۔

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پسند سے ایوارڈز دینے کے باعث کبھی کبھی اچھا کام کرنے والے اداکار کی حق تلفی ہوجاتی ہے، آج بھی مجھے کوئی سینئر فون کر کے کام کی تعریف کرے تو ایک ہفتے تک خوشی محسوس ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے