اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں  مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس  کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل پیش کیے تھے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی  کیخلاف پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 21 مئی کو مذکورہ مقدمہ میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے