اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں میڈیا رپورٹنگ کی اجازت دیدی

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میڈیا رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے الیکٹرانک میڈیا میں عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف کورٹ رپورٹرز اور صحافتی تنظیموں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی درخواست کو بھی یکجا کر کے سماعت کی گئی، درخواست گزاروں کی جانب سے ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد اور عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے۔

ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب بے شک جتنی مرضی لمبی تاریخ دے دیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے پیمرا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے