اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے  خواتین کی 18 ہزار 705  شکایات موصول ہوئیں، ایک ہزار 482 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری جبکہ  ایک ہزار 948 کیسز کو  جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

سیف سٹیز ترجمان نے کہا کہ خواتین کی شکایت پر ایک ہزار 524 کیسز کی ایف آئی آرز درج ہوئیں، 50 دنوں میں گھریلو جھگڑے کی 228،بچوں سے زیادتی کی67  اور ہراسمنٹ  کی 186 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔

اتھارٹی ترجمان نے کہا کہ  خواتین سے زیادتی کی 223،اقدام قتل کی 80،قتل کی41 اور تیزاب گردی کی 6 ودیگر 339 ایف آئی آر درج کروائیں گئیں، کُل کیسز میں سے 13 ہزار 751 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر رہنمائی حاصل کررہی ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑے اور گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایات درج کروائیں۔

اتھارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم  کی جا رہی ہے، خواتین کسی بھی وقت 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر اور  ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے