10 Jun 2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز کی تعیناتی کا ملبہ عدلیہ پر ڈال دیا ہے۔
شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کے خلاف شکایات پر کیا نوٹس لیا؟
انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے اب تک کسی انتخابی بے ضابطگی پر کسی قسم کی کوئی کارروائی کی ہے، وقت نے ثابت کر دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات درست تھے، الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے کٹھ پتلی ایم این ایز سے کہا کہ فارم 45 لے آئیں۔