جرم وانصاف
9 مئی: ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں صنم جاوید کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
10 Jun 2024
10 Jun 2024
(لاہور نیوز) 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اے ٹی سی عدالت نے صنم جاوید کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید سے تفتیش کے لئے مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، عدالت نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو 14 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو سرگودھا میں رہائی کے فوری بعد گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔