(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ وماڈل صبا قمر کی نئی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے عالیشان گھر میں موجود ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں صبا قمر نےسفید شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے اور فرش پر بیٹھے ایسا پوز دے رہی ہیں جیسے کہ وہ فرش کی صفائی کر رہی ہوں۔
اداکارہ نے اس جگہ بیٹھ کر مختلف پوز بھی دیئے جن میں کہیں وہ اپنی زلفوں کو پونی میں کستی نظر آئیں تو کہیں کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکراتی دکھیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں صبا قمر نے لکھا کہ "ریڈ کارپٹ سے ڈسٹ بنیز تک، شہرت سے فرش کی صفائی تک"۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا قمر کی اس پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے اور متعدد صارفین مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اداکارہ کو اپنے گھر کام کرنے آنے کا بُلاوا دینے کا بھی کہہ رہے ہیں۔