اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں برس معمول سے 35 فیصد زائد بارشوں کا امکان

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(لاہور نیوز) شدید گرمی کے بعد مون سون بھی ستم ڈھائے گا،محکمہ موسمیات نے سیزن کے دوران معمول سے 35 فیصد زیادہ بارشیں برسنے کا امکان ظاہر کردیا۔

گرمی کی شدید لہر کے بعد اب مون سون کے دوران بارشوں نے بھی اپنے رنگ ڈھنگ دکھانے کی تیاری کرلی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہمارے  ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں   سے  کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران برستی ہے جس کی مقدار اِس مرتبہ  35 فیصد زیادہ  رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے جبکہ اِس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی وجہ سے  لامحالہ گلیشئرز کے پگھلنے  کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا  ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اگرچہ صورت حال  سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن اب موسمیاتی تغیروتبدل نے تو جیسے اپنی مرضی کرنے کی ٹھان لی ہے۔

قرائن بتاتے ہیں کہ مستقبل میں صورت حال مزید خراب ہونے کےقوی امکانات موجود ہیں۔

ادھر این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ  اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ  معمول سے زیادہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس پلان اپڈیٹ کیا ہے جبکہ 2022 میں جانی نقصان کی بڑی وجہ ہدایات پر عمل نہ کرنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے