اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رستمِ پاکستان انعام بٹ کا اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(ویب ڈیسک)قومی ریسلر رستمِ پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

اپنے بیان میں انعام بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان 3 ماہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔

قومی ریسلر نے کہا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائے گا۔ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے۔

انعام بٹ نے مزید کہا کہ ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے، 3 ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کر سکیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے