اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) عدالت عالیہ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےشہری آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ قائم مقام صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا،  صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا لہٰذاصدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے  ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز مقرر کرنے  کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے