07 Jun 2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور کے انسداد انسانی سمگلرز سرکل نے خاتون سمیت 3 سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ عائشہ نے شہریوں کو دبئی اور تھائی لینڈ بھجوانے کیلئے بھاری رقم لی، ملزمہ کو باغبانپورہ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم شیخ یوسف نے ملائیشیا کا ورک پرمٹ دلوانے کیلئے شہری سے سوا چار لاکھ روپے لیے، ملزم یوسف کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا جبکہ اشرف نامی انسانی سمگلر کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم اشرف نے دبئی بھجوانے کیلئےشہری سے 3لاکھ روپے لیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا کہ انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی۔