07 Jun 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اسلام پورہ میں فیکٹری مالک کے تشدد سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ورثا کا کہنا ہے کہ 18 سالہ وقاص شوکت نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جو فیکٹری مالک کے بے جا تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ لاش کو ریسکیو ٹیم نے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔