اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مری میں فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہور نیوز) ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احسن قدم اٹھا لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مری میں فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر قائم کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا، سیاحوں کی پسندیدہ جگہ پر فوڈ اتھارٹی آفس کے قیام کا مقصد خوراک کے معیار کی مکمل جانچ کو یقینی بنانا ہے۔

بلال یاسین نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا مری پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، فوڈ پوائنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے، مری کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے گوشت اور دودھ کی چیکنگ یقینی بنائی جائے، ریسٹورنٹس، کیفے، ٹی شاپس، سٹورز اور ہر قسم کے فوڈ بزنس کی انسپکشن کی جائے۔

وزیر خوراک پنجاب نے کہا خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، سیاحوں کی صحت اور معیاری خوراک کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے، فوڈ بزنس آپریٹر خوراک میں ملاوٹ سے باز رہیں، قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا مزید کہنا تھا مری میں آنے والے سیاح اشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے