شہرکی خبریں
ہم دبئی لیکس پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو خط بھیجیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
06 Jun 2024
06 Jun 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے ہم دبئی لیکس پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو خط بھیجیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے دوران نوجوانوں کی موت دہشت گردی ہے، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی آواز بننے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری حق چھیننے والوں سے بات نہیں کرے گی، عید الاضحیٰ کے بعد مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، سب کو منی ٹریل دینا ہو گی۔