05 Jun 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ اچھی نیند تنہائی کے احساس میں کمی کا باعث ثابت ہوسکتی ہے۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق بہتر نیند کا تعلق نمایاں طور پر کم جذباتی اور سماجی تنہائی کے احساس سے ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ خاص طور پر کم عمر افراد کواچھی نیند سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے لیکن عام طور پر ہر عمر کے لوگ اچھی نیند لینے کے بعد خود کو کم تنہا محسوس کرتے ہیں۔
محققین کاکہنا تھا کہ تنہائی صحت عامہ کا ایک بحران ہے اور اسے بہتر طور پر سمجھنے اور اس کا علاج کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالعہ نیند کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو نوجوانی میں تنہائی سے متعلق جذبات کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ لہٰذا نیند کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششیں آبادی میں تنہائی کے احساس کو دور کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔