اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں معمر افراد کی حرکت میں سستی کیوں آجاتی ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بزرگ افراد کی حرکت میں سستی کی وجہ سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق کچھ ممکنہ وضاحتیں پیش کی جاتی رہی ہیں جس میں سست میٹابولزم، عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کا کمزور ہوجانا اور وقت کے ساتھ جسمانی طور پر کم فعال ہونا شامل ہے۔ تاہم اب محققین کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد اپنی حرکت کو آہستہ کردیتے ہیں تاکہ انکی توانائی کم خرچ ہو۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس نئی تحقیق سے ہم پارکنسنز کی بیماری اور ملٹیپل اسکلیروسس جیسی عوارض بیماریوں کے لیے نئے تشخیصی طریقہ کار مرتب کرسکتے ہیں۔مطالعے کے لیے محققین نے 84 صحت مند شرکاء کو شامل کیا جن میں 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان اور 66 سے 87 سال کی عمر کے عمر رسیدہ افراد شامل تھے۔شرکا سے کہا گیا کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں ایک روبوٹک بازو پکڑے ہوئے سامنے ہدف تک پہنچیں۔

شرکا کی جانب سے اہداف مکمل کیے جانے کے بعد سائنسدانوں نے نتائج کا تجزیہ کیا اور پایا کہ بوڑھے افراد نے کم عمر بالغوں کے مقابلے میں اپنی زیادہ محدود مقدار میں توانائی کو استعمال کیا اور اس کیلئے انہوں نے مخصوص اوقات میں اپنی حرکات میں تبدیلی کی۔

پروفیسر ڈاکٹر علی اے احمد نے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہمارے پٹھوں کے خلیے توانائی کو قوت میں تبدیل کرنے کی سکت کافی حد تک کھو دیتے ہیں اور اس طرح ہماری حرکات سست ہو جاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے