اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے پاکستانیوں کے حق میں بڑا بیا ن دے دیا

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے دورانِ انٹرویو پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں ویویک آنند اوبرائے بھارتی ٹاک شوکا حصہ بنے جہاں اُنہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا۔گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے اُنہیں آواز دی۔

ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ جب ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیےپاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی محبت دیکھتے ہیں تو ہم بھولنے لگتے ہیں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں۔

ویویک اوبرائے نے کہا کہ کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پاکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ تو بھارت سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ نفرت کونسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تنازعے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ ویویک اوبرائے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں، وہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ اکثر پاکستانی مداحوں سے بھی ملتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے