اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مدیحہ امام کا شوہر کے مذہب سے متعلق کی جانیوالی ٹرولنگ پر سخت ردعمل

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بسر کے مذہب سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بعد سے اپنے شوہر موجی بسر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیتی آئی ہیں لیکن اب معلوم ہوتا  ہے کہ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔

بحث و مباحثہ کی ایپ "ریڈٹ" پر اداکارہ مدیحہ امام کی ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ "کیا آپ سید فیملی سے ہیں؟ کیا سیدہ لڑکی ایک ہندو سے شادی کرسکتی ہے؟"

صارف کے کمنٹ پر اداکارہ مدیحہ امام نے برہمی کا اظہار کیا اور سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ"میں نے ہزار مرتبہ اس بات کی وضاحت کی ہے کہ میرے شوہر ہندو نہیں ہیں، ہمارا اسلامی  رواج کے مطابق نکاح ہوا ہے، آپ لوگ پلیز تسلی رکھیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کے بھی مذہب، رنگ و نسل اور قومیت کے حوالے سے منفی کلمات کہنے سے گریز کرنا چاہیے۔

فوٹو گریب

واضح رہے کہ مدیحہ امام بھارتی پروڈیوسر موجی بسر کے ساتھ یکم مئی 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جوڑے نے  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شادی کی  جبکہ ولیمہ کی تقریب بھارت میں منعقد ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے