اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونیا حسین ہمایوں سعید کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی خواہاں

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور  مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے  مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ سننے میں آ رہا ہےکہ آپ عمران عباس کے ساتھ جلد ٹی وی سکرین شیئر کرنے جارہی ہیں اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟

سونیا حسین نے کہا کہ عمران کیساتھ مجھے ایک رول آفر ہوا ہے،  ہم جلد ہی ایک ساتھ  کام کر سکتے ہیں، اس کے فوراً بعد ہی میزبان نے ان سے ہمایوں سعید سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ کب کام کریں گی؟

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میری کچھ روز قبل ہمایوں سے ملاقات بھی ہوئی تھی تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ ہم نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا، اب میں ایسا سکرپٹ لکھواؤں گا جو آپ کو بھی پسند آئے پھر ہم کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے