اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زندگی تماشا ٹک ٹاک پر بھی ریلیز کر دی گئی

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنے والی سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کو یوٹیوب کے بعد شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ریلیز کردیا گیا۔

زندگی تماشا کو ’آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر‘ کے طور پر ٹک ٹاک پر ریلیز کیا گیا، فلم کو مختصر ویڈیوز کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

اس حوالے سےجاری بیان کے مطابق فلم کو ایک منٹ یا اس سے زائد دورانیے کے حصوں میں پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا اور شائقین ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ زندگی تماشا کا ورڈ استعمال کرکے فلم کی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر فلم کی ریلیز کے ساتھ سرمد کھوسٹ اور فلم کے معروف اداکاروں کا خصوصی کنٹنٹ بھی شامل ہوگا، جو صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔

خیال رہے کہ ’زندگی تماشا‘ کو اگست 2023 میں یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا، اس سے قبل اس فلم پر پاکستان میں سینماؤں میں دکھانے پر حکومت نے پابندی عائد کردی تھی۔

زندگی تماشا’ پر مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ’ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی‘۔

فلم کا ٹریلر جاری کیے جانے کے بعد مذہبی حلقوں کے اعتراض اور دھمکیوں کے بعد اس کا ٹریلر بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد فلم ساز نے اپنی حفاظت کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا۔

سرمد کھوسٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان پر نہ صرف فلم کو ریلیز نہ کرنے کا دباؤ ہے بلکہ انہوں نے خود کو دھمکیاں دیے جانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

زندگی تماشا’ کی کہانی پر فلم سینسر بورڈ اور سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا، جس کے بعد سینیٹ کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس باوجود فلم کو سینماؤں میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے