04 Jun 2024
(لاہور نیوز) موذی مرض خسرہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ سے متاثرہ 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق مرنے والے ایک بچے کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کا فیصل آباد سے ہے، لاہور میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 3 تک جا پہنچی، صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 227 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 29، بہاولنگر سے 17 جبکہ بہاولپور سے 12 مشتبہ مریض بچے رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3 ہزار 210 تک پہنچ گئی۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں۔