03 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی ہیں۔
اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں شرکت کی، جس میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے بتایا کہ میں کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں اور یہ جھوٹ نہیں بلکہ ایک سائیکلوجیکل پرابلم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور ایسے مجھے سالوں بعد بھی میرے کپڑے نئے لگتے ہیں۔
اس پر میزبان نے نادیہ سے سوال کیا کہ آپ کو کپڑوں میں لگا ہوا ٹیگ چبھتا نہیں؟ تو جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ نہیں مجھے عادت ہوگئی ہے۔نادیہ نے مزید بتایا کہ میرے شوہر میرے کپڑوں سے ٹیگ ہٹانا بھی چاہیں تو میں نہیں ہٹانے دیتی اور میرے ٹیگ باہر بھی نظر نہیں آتے۔