اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کو پسند کی شادی کیلئے کتنا انتظار کرنا پڑا؟بلے باز کی زندگی کے حسین لمحات پر لب کشائی

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پسند کی شادی کے لیے ایک یا 2 سال نہیں بلکہ 8 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

حالیہ انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ میں جس لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اس لڑکی کے گھر والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے لیکن 8 سال کے لمبے انتظار کے بعد اور دعاؤں کے باعث میں اپنی محبت پانے میں کامیاب ہوا۔

کرکٹر کا کہنا تھاکہ میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتاؤں گا لیکن بس یہ کہوں گا کہ کافی مشکل ہوئی، مجھے 8 سال انتظار کرنا پڑا اور اللہ سے روز مانگنا پڑا مگر یہ ہمارے ذہنوں میں چیزیں تھیں کہ اللہ سے جو مانگا جائے یہ ہو نہیں سکتا کہ نہ ملے۔

رضوان نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ لَو اسٹوری ذرا مشکل ہوتی ہے اور پھر ہمارے پٹھان گھرانے میں یہ سب بہت ہی مشکل ہے، میرا خیال ہے کہ میں اپنی فیملی کا پہلا بندہ ہوں جس نے محبت کی شادی کی، پھرمیرے بعد میرے بھائی نے کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے