اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بابراعظم کو سپورٹ کیلئے ان کی فیملی امریکا پہنچ گئی

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹ حاصل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق بابراعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے جبکہ بابرکی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ 2  ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے