اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'ملالہ کچھ تو شرم کرو'سابقہ اداکارہ مشی خان نوبل انعام یافتہ بر برس پڑیں

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ملالہ کاؤ گرل بن کر ہالی ووڈ کی کامیڈی ویب سیریز میں آرہی ہیں۔بڑے ہی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ فلسطین میں معصوم بچوں کا بےرحمی سے قتل کیا جارہا ہے اور ہماری نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی غزہ کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کے بجائے کاؤ گرل بن کر گھوڑے پر سوار ہوکر اداکاری کررہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملالہ یوسفزئی نے فلم ‘جوائے لینڈ’ کی بھرپور تشہیر کی تھی اور اُس کے بعد ملالہ کو امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، ہیلری وہی خاتون ہیں جو فلسطین میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ملالہ! آپ کچھ تو شرم کرلیں، آپ کو انسانیت کے لیے آواز اُٹھانی چاہیے، فلسطین کے لیے بولنا چاہیے، آپ کو اپنی ذمہ داری کا احساس تک نہیں، مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ جس وقت آپ کو نوبل انعام ملا، اُس زمانے میں شاید چنوں کی طرح نوبل انعام تقسیم ہورہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے