اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پریتی زنٹا کی فلم'لاہور1947 ' پر شوٹنگ مکمل،اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنی نئی فلم ’لاہور1947‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ایک جذباتی پوسٹ لگائی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں فلم کی کاسٹ اور ٹیم کے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلم کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے مشکل کردار تھا۔ذرائع کے مطابق عامر خان بھی فلم کے اندر ایک خصوصی جھلک دیں گے جبکہ مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔

راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں  شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل بھی شامل ہیں۔شبانہ اعظمی عامر خان کی فلم ’لاہور1947‘ میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔لاہور1947‘ میں اداکارہ ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گی  جو تقسیم کے وقت اپنی اس حویلی کو چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے۔

سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل 2018 میں یہ دونوں ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ  ’لاہور1947‘ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے