اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بطور اداکارہ ناکامی کی وجہ سامنے آگئی

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(ویب ڈیسک) معروف ہدایتکار سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بطور اداکارہ ناکامی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ہدایتکار سید نور نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" کی ہدایت کاری کی تھی جس میں اداکارہ صائمہ نور اور  ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔

سید نور نے جنت مرزا کی بطور اداکارہ ناکامی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ جنت بہت تعلیم یافتہ لڑکی ہے، اس کا تعلق ایک بہت ہی تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے ہے، انہیں فلم سٹار بننے کا شوق نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنت مرزا کو اس لیے فلم میں لیا کیونکہ میرے ان کی فیملی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اس لیے  ہم نے جنت مرزا کو بولڈ لباس پہننے یا بولڈ مناظر فلمانے پر بھی مجبور نہیں کیا۔

سید نور نے کہا کہ  ہم نے انہیں اس لیے سائن کیا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ ان کے فالوورز آئیں اور فلم دیکھیں لیکن ہمایوں سعید یہ بات پہلے ہی کہہ چُکے تھے کہ لوگ نہیں آئیں گے اور لوگ واقعی نہیں آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے