اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، راولپنڈی اور میانوالی میں مہم مخصوص علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہےجبکہ بقیہ چار اضلاع میں مہم تمام علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم اتوار تک جاری رہے گی جبکہ بقیہ اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ 5 روزہ ہو گا ،مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر خضر افضال نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو وائرس پھیل سکتا ہے، پولیو وائرس کی گردش جاری ہے، پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، بچاؤ صرف پولیو ویکسین سے ہی ممکن ہے، والدین اپنے بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلوانا مت بھولیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ورکرز سخت گرمی میں گھر گھر جا رہے ہیں، پولیو ورکرز کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، اگلے تین مہینے پولیو کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے