اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی عدم دستیابی، سیکرٹری صحت کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی عدم دستیابی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹیٹنس کے انجکشن کیلئے سرکاری ہسپتال گئے لیکن وہاں انجکشن دستیاب نہیں تھے، نجی ہسپتال اور فارمیسیز پر 6 ہزار روپے میں ایک انجکشن مل رہا ہے، عام آدمی میں یہ ضروری انجکشن مہنگی قیمت پر خریدنے کی سکت نہیں ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی سرکاری ہسپتالوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی عدم دستیابی کیخلاف درخواست سیکرٹری صحت کو بھجوا کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے