اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز بند، مریض رل گئے

03 Jun 2024
03 Jun 2024

(لاہور نیوز) مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر کی اوپی ڈیز بند ہونے سے مریض رل گئے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن، سروسز، گنگارام، جناح اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) میں ہڑتال جاری ہے، وائے ڈی اے نے ہسپتالوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کروا دیں، ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ تمام ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کی جائے، ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 15 سے 20 گارڈز متعین کئے جائیں۔

احتجاجی ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ہیلتھ کارڈ کا دوبارہ سے اجرا کیا جائے، سیکرٹری ہیلتھ کو تبدیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کر رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے