اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیاآپ جانتے ہیں ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرنا چاہیے؟

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں فوری طور اپنائے جانے والے اقدامات سے متعلق بتا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامت ظاہر ہونے پر فوری طور پر ایمرجنسی کو الرٹ کیا جانا چاہیے جبکہ اس دوران متاثرہ شخص کو دھوپ اور گرمی کے ماحول سے نکال کر کسی ٹھنڈی یا سائے دار جگہ میں لے جانا چاہیے۔ جسم کو جتنی جلدی ممکن ہو ٹھنڈے یا برفیلے پانی اور بھیگے ہوئے کپڑوں سے ٹھنڈا کیا جائے۔

مزید برآں اگر ممکن ہو تو متاثرہ شخص کو زیادہ سے زیادہ مائعات (liquids) دیے جائیں۔ اگر جسم پر ضرورت سے زائد لباس موجود ہوں تو انہیں فوراً اتار دیا جائے۔اسی طرح اگر متاثرہ شخص بے ہوش ہے لیکن نارمل سانس لے رہا ہے تو اسے ایک کروٹ پر لٹا دیا جائے جب تک کہ ایمرجنسی کا عملہ نہ پہنچ جائے۔ اس دوران سانس لینے اور ہوش میں آنے کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرتے رہنا ضروری ہے۔ اگر متاثرہ شخص نارمل سانس نہیں لے رہا ہے تو سانس بحالی کیلئے سینے کو وقتاً فوقتاً دبایا جائے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا اولین اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ سورج سے براہ راست زیادہ نمائش نہ ہو خاص طور پر دوپہر کے وقت۔ ہلکے رنگ کی ٹوپی سر پر ضرور پہنیں اورزیادہ مقدار میں پانی یا جوس پیئں، ایک بالغ آدمی کو گرم دنوں میں کم از کم آدھا لیٹر اضافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے