اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں بند،استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں بند ہونے سے گندے اور استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹرز میں بھی مریضوں کے استعمال شدہ گاؤن چادروں اور دیگر کپڑوں کا انبار لگا ہے جبکہ آپریشن تھیٹر کے لیے ڈسپوز ایبل سامان منگوایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح ہسپتال کے بیشتر شعبہ جات خود چادریں دھو کر استعمال کرنے جبکہ مریض ہاتھ سے دھلے استعمال شدہ اور گندے کپڑے پہننے پر مجبور ہیں، گندے واش رومز میں بیڈ شیٹ دھونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لانڈری کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری فنڈز ہسپتال کی ری ویمپنگ میں خرچ ہو گئے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں خراب ہونے کا پتہ چلا ہے، جناح ہسپتال کی لانڈری کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے