اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چاکلیٹ سے بنی میٹھی اشیا کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتی ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(ویب ڈیسک) محققین نے خبردار کیا ہے کہ دکانوں سے خریدی جانے والی چاکلیٹ سے بنی میٹھی غذائیں ایسے خطرناک کیمیکل رکھتی ہیں جو ہمارے ڈی این اے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ ویفل اور کیک جیسی غذائیں بھاری مقدار میں کارسِینوجین رکھتی ہیں جو ان اشیاء کے بنتے وقت ان میں شامل ہوئی ہوتی ہیں۔یہ مرکبات تب وجود میں آتے ہیں جب کوکوا بینز کو غذا میں چاکلیٹ کا ذائقہ لانے کے لیے بھونا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق ایلفا،بِیٹا-اَن سیچوریٹڈ کاربونائلز نامی مالیکیولز کوکوا بینز کے بھننے اور کوکوا بٹر شامل کیے جانے کے بعد وجود میں آتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ عمل عموماً وافر مقدار میں بنائے جانے والی غذاؤں میں ہوتا ہے کیوں کہ کمپنیاں ان غذاؤں کو بنانے کے لیے بلند درجہ حرارت کا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان اشیاء میں مزید ذائقے اور خوشبوئیں شامل ہوجاتی ہیں۔

ان غذاؤں کی کھپت سے کاربونائلز لوگوں کے معدوں میں خامروں اور پروٹینز سے ملنے کے بعد ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے خلیوں کی تقسیم کی شرح تیز ہو سکتی ہے اور یہ عمل عام خلیوں کو کینسر زدہ خلیوں میں بدل سکتا ہے۔تحقیق میں سائنس دانوں نے ویفل، کیک اور بسکٹ سمیت چاکلیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر 22 میٹھی غذاؤں کا معائنہ کیا۔

مطالعے میں معلوم ہوا کہ بسکٹ اور کریپیز جیسی پیکٹ میں بند غذاؤں میں 10 کاربونائلز میں سے نو کم مقدار میں موجود تھے۔ اس کے برعکس ویفلز اور کیک میں یہ زہریلا مواد تجویز کردہ مقدار (0.15 ملی گرام فی دن) زیادہ مقدار (4.3 ملی گرام فی کلو گرام) میں پایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے