اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

روزمرہ زندگی میں ایک آڑو استعمال کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے روزانہ ایک آڑو استعمال کرنے سے صحت پر ہونے والے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ درحقیقت روزانہ صرف ایک آڑو کھانے سے آپ اپنی صحت کو متعدد فوائد پہنچا سکتے ہیں۔ایک بڑا آڑو کھانے سے 68 کیلوریز، 2 گرام فائبر، 1.3 گرام پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامن سی، وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت متعدد غذائی اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک درمیانے حجم کے آڑو میں 2 گرام غذائی فائبر موجود ہوتا ہے،یہ غذائی جز قبض کی روک تھام کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے یا قبض کے شکار افراد کو ریلیف پہنچتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فائبر آنتوں میں موجود بیکٹریا کی غذا کا کام بھی کرتا ہے جس سے معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس پھل میں موجود دیگر اجزا معدے میں ورم کو کم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ کے دیگر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔پوٹاشیم ہمارے جسم کے لیے ایک ضرری الیکٹرولائٹ ہے جو خلیات کے افعال کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس غذائی جز سے ہائی بلڈ پریشر، فالج اور گردوں کی پتھری جیسے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ایک آڑو میں پوٹاشیم کی مقدار روزانہ درکار مقدار کے 8 فیصد کے برابر ہوتی ہے۔ویسے آڑو پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ نہیں مگر پھر بھی اس پھل کو کھانے سے دائمی امراض کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے