اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کون سی غذائیں ذیابیطس کے خطرات کم کرتی ہیں؟ماہرین نے تحقیق جاری کردی

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک) تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی کھپت ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کو 28 فی صد تک کم کر سکتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق ٹائپ 2 ذیا بیطس عالمی سطح پر عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ اس وقت 41 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ دنیا بھرمیں 40 لاکھ اموات اس بیماری کے سبب واقع ہوتی ہیں۔حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں اور ٹائپ 2 ذیا بیطس کے وقوع پذیر ہونے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔مطالعے میں یو کے بائیو بینک سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 13 ہزار 97 افراد کا معائنہ کیا گیا۔

تحقیق میں محققین نے شرکا سے ان کی 2  یا اس سے زیادہ عرصے کی غذا کے متعلق دریافت کیا اور ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کہ یہ افراد کتنی مقدار میں فلیونائیڈ کھاتے ہیں؟نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ تحقیق میں شریک افراد نے روزانہ اوسطاً 805.7 ملی گرام فلیورائیڈ کی کھائی تھی۔

تحقیق کے 12 سالہ دورانیے میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے 2628 نئے کیسز سامنے آئے۔نتائج میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے روزانہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی 6  سرونگز لیں تھیں ان کے صرف ایک سرونگ کھانے والوں کے مقابلے میں ذیا بیطس کے خطرات 28 فی صد کم تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے