اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کا اہم کارنام،ہڈی کے کینسر کا علاج دریافت کرلیا

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے امیونوتھراپی کی ایک نئی قسم وضع کی ہے جو ہڈی کے کینسر کا علاج کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کی جانب سے وضع کیے جانے والے اس علاج میں اوسٹوسرکوما نامی ایک ہڈی کے کینسر کے خلاف مثبت نتائج رکھتا ہے۔اوسٹوسرکوما ایک انتہائی نایاب کینسر ہے لیکن نوجوانوں میں ہڈیوں کے کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔ اس وقت دنیا میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ مدافعتی خلیوں کا گیما-ڈیلٹا ٹیسیلز نامی ایک چھوٹا ذیلی سیٹ کینسر کے خلاف مؤثر اور کم لاگت کا علاج فراہم کر سکتا ہے۔یہ خلیے مدافعتی خلیوں کی وہ قسم ہیں جن کو صحت مند ڈونر مدافعتی خلیوں سے بنایا جا سکتا ہے۔ ان خلیات کو ایک شخص سے دوسرے شخص میں ممکنہ مہلک بیماریوں کے خطرے کے بغیر بحفاظت منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ان خلیوں کو بنانے کے لیے ایک صحت مند شخص سے خون لیا جاتا ہے اور خلیوں کو ایسے انجینئر کیا جاتا ہے کہ وہ کینسر کے مریض میں بھیجے جانے سے قبل رسولیوں کو ہدف بنانے والی اینٹی باڈیز اور مدافعتی کیمیکلز خارج کرنے لگتے ہیں۔علاج کا یہ نیا ڈیلیوری پلیٹ فار او پی ایس-گیما-ڈیلٹا ٹی کہلاتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ مصنف کا کہنا تھا کہ سی اے آر-ٹی سیلز جیسی موجودہ امیونوتھراپیز میں مریض کے اپنے مدافعتی خلیے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کی کینسر کش خصوصیات کو بہتر بنایا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے