31 May 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی لاہور کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی اور استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی فہم و فراست اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت نے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد اور اتفاق سے پاکستان کو آگے لے کر بڑھنا ہے۔