پنجاب گورنمنٹ
مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
31 May 2024
31 May 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے اور اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فرانسیسی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فرانس کی دوستی اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہے۔
فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اشتراک ناگزیر ہے۔