اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے یو این وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق

31 May 2024
31 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں 22 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں یو این کے ذیلی اداروں کے مقامی سربراہ شامل تھے۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن، ہیلتھ سیکٹر ریفارمز اور حکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی زراعت میں پاکستان کی اکانومی کو تبدیل کرنے کا پورا پوٹینشل موجود ہے، ہر سیکٹر میں بہتری اور اصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہیں، ہر عوامی مسئلہ اور معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔

’ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرینگے‘
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ثمرات سے لوگ جلد مستفید ہوں گے، سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کیلئے پہلی مرتبہ افسروں کی گریڈنگ کا سسٹم رائج کیا جا رہا ہے، یو این کے اداروں کے اشتراک سے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف بھی پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود وزیراعلیٰ بننا اعزاز سمجھتی ہوں، محروم معیشت اورغریب افراد کو دیکھ کر مالی طور پر مضبوط کرنے کا سوچتی رہتی ہوں، پنجاب کی ہر خاتون کو مالی طور پر خود مختار اورخوشحال دیکھنا چاہتی ہوں، اقوام متحدہ کے پراجیکٹ اور ہماری ترجیحات کا مشترکہ محور عوام کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیکس فری گارمنٹس سٹی بنا رہے ہیں جہاں خواتین کو 6 ماہ مفت ٹریننگ اور سکالر شپ بھی دیں گے، پنجاب کے ہر شہر میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کا بہترین نظام لا رہے ہیں، نوازشریف آئی ٹی سی کو پاکستان کی سیلی کان ویلی بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں مکمل ہیلتھ سہولتوں کی فراہمی کا نظام وضع کر رہے ہیں، پاکستان میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز پنجاب سے ہوگا، لاہور میں پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، 2500 بنیادی مراکز صحت ،300 دیہی مراکز صحت اوربڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کر رہے ہیں، مہلک امراض میں مبتلا شہریوں کو دو ماہ کے لئے مفت ادویات گھر کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔

’چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضےاور مشینری بھی دیں گے‘
انہوں نے کہا کہ بچوں کی نیوٹریشن کیلئے سکولوں میں فری میل دیا جا رہا ہے، چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضےاور مشینری بھی دیں گے، لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے دیہات میں فارمز کی معاونت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صنفی تفاوت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، خواتین کیلئے پہلا ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کر دیا ہے، لاہور ہی نہیں پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے۔

سربراہ یو این ٹیم محمد یحییٰ نے کہا کہ لاہور دیکھنے کا اشتیاق تھا، پنجاب کے لوگ متاثر کن ہیں، عوام کی خدمت کے مشن میں حکومت پنجاب کی بھر پور معاونت کریں گے۔

نمائندہ یو این ڈی پی سمیوئیل کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کے فلاحی پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے