(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو مین سٹریم میں لانےکیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔
خصوصی بچوں میں آلات سماعت تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کی پینٹنگ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، آج بچوں سےمل کرانتہائی خوشی ہوئی، خصوصی بچے ہمارے ہیرو ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبےمیں خصوصی تعلیم کے 300 سکول ہیں، خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے ان 300 سکولوں کواپ گریڈ کررہےہیں، خصوصی بچوں کےلیےدنیا کی ہرسہولت پرمشتمل ایک خصوصی سینٹرقائم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وہیل چیئرپروگرام بھی شروع کر رہے ہیں، جس کوبھی ویل چیئر چاہیے مجھےلکھیں فوری ملے گی، خصوصی بچوں کوزندگی میں کامیاب بنانےکےلیےفنڈزمختص کر دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کومین سٹریم میں لانےکےلیےجوکرنا پڑا کریں گے، فنڈزجاری کردیئے آٹزم کے شکار بچوں کیلئے خصوصی ادارہ بنائیں گے۔