اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وادی سون کے جنگلات میں آتشزدگی کی رپورٹ طلب کر لی

30 May 2024
30 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وادی سون کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی سون سکیسر سے ملحقہ پہاڑی جنگل میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کئی کلومیٹر پر پھیل چکی جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، آئے روز پہاڑی جنگل میں لگنے والی آگ سے ہزاروں درخت جل کر راکھ ہو چکے ہیں، محکمہ جنگلات کا چوکیدار آگ بجھاتے ہوئے جھلس کر جاں بحق ہو گیا، ملازم رضا شاہ کی میت کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وادی سون جنگلات میں خوفناک آتشزدگی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہید ہونے والے چوکیدار سید غلام رضا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہید چوکیدار نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی، سلام پیش کرتی ہوں، حکومت پنجاب شہید چوکیدار کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، وادی سون کے جنگلات قومی اثاثہ ہیں، آگ بجھانے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ادارے وادی سون میں آتشزدگی پر مکمل طور پر قابو پانے تک الرٹ رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے